جونٹی روہڈز نی9 سیزن بعد ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26

جونٹی روہڈز نی9 سیزن بعد ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) سابق جنوبی افریقن کرکٹر جونٹی روہڈز نے 9 سیزن بعد ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا، ان کی جگہ سابق کیوی پلیئر جیمز پامنٹ آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں ممبئی انڈینز فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

جونٹی روہڈز نے 2009ء میں ممبئی انڈینز کو جوائن کیا تھا اور وہ فرنچائز سپورٹ سٹاف کے انتہائی اہم رکن رہے، ان کے دور میں ممبئی انڈینز کو تین مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ممبئی انڈینز کے مالک آکاش امبانی نے روہڈز کی ٹیم کیلئے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کیلئے جو کچھ کیا اسے الفاظ میں بیاں نہیں کیا جا سکتا اسلئے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :