پی آئی اے کی پریمئیر سروس کو 6 ماہ میں 2ارب 88کروڑ کے نقصان کے بعد بند کردیا

گیا ہے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بریفنگ ادارے نے جرمنی نژاد ایم ڈی نے ائیربس 310اپنے ساتھ لے جاکر جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کر دیا سپیکر اسمبلی نے پی آئی اے طیار ہ غیر قانونی طور پر ملک سے لے جانے اور خلاف ضابطہ فروخت کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26

پی آئی اے کی پریمئیر سروس کو 6 ماہ میں 2ارب 88کروڑ کے نقصان کے بعد بند ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی پریمئیر سروس سے 6ماہ دوران 2ارب 88کروڑ روپے کے نقصان کے بعد اس سروس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ادارے کے جرمنی نژاد ایم ڈی نے ائیربس 310اپنے ساتھ لے جاکر جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کر دیا ہے سپیکر اسمبلی نے پی آئی اے کے طیارے کو غیر قانونی طور پر ملک سے لے جانے اور خلاف ضابطہ فروخت کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی آئی اے کے ائیربس310کو جرمنی لے جانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوا بازی کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ جرمنی کے عجائب گھر کو غیر قانونی طور پر بیچا گیاہے اور اس معاملے میں پی آئی اے کا سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسرملوث ہے انہوںنے بتایاکہ طیارہ جرمنی کے عجائب گھر میں 47500 یورو میں بیچا گیاہے اس موقع پر رکن اسمبلی شازیہ مری نے استفسار کیا کہ قومی ملکیتی طیارہ بیچا گیا اور حکومت کو علم تک نہیںہواہے اس موقع پراراکین اسمبلی کے مطالبے پر سپیکر نے طیارہ کی فروخت سے متعلق رپورٹ منگل تک ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین کی جانب سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایاکہ امسال دسمبر کے مہینے میں وفاقی دارلحکومت کے 200سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب کے سوال کے جواب میں تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے بین القوامی معیار کے مطابق طیارے دستیاب نہ ہونے پر پریمئیر سروس کو معطل کر دیا ہے گذشتہ 6مہینوں کے دوران پی آئی اے کے پریمیئر سروس سے 96کروڑ روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ اس دوران سروس پر مجموعی طور پر 2آرب88کروڑ روپے خسارہ برداشت کرنا پڑارکن اسمبلی جنید اکبر کی جانب سے سوال کے تحریری جواب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طر ح متاثر ہوا ہے اور وزارت فصلوں کی ایسی اقسام تیار کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے جو شدید گرمی ،سردی،بارشیں اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکے رکن اسمبلی محمد مزمل قریشی کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے بتایا گیاکہ ملک میں جعلی یونیورسٹیوں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اگاہ کر دیا گیا ہے رکن اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کی جانب سے سوال کے تحریری جواب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے بتایا گیاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے تعاون سے 78کروڑ 31لاکھ پودے لگائے گئے ہیں رکن اسمبلی خالدہ منصور کی جانب سے کئے جانے والے سوال کے تحریری جواب میں وزارت کیڈ کی جانب سے بتایاگیا کہ پولی کلینک توسیعی منصوبے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ گذشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے ہسپتال انتظامیہ کے منصوبے کے بارے میں عدالت کو اپنے موقف سے اگاہ کر دیا ہے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے جواب میں بتایا گیا کہ پولی کلینک توسیعی منصوبے کے تحت بستروں کی تعداد 545سے بڑھا کر 1100ہوجائے گی منصوبے کے پی سی ون اور پی سی ٹو کیلئے 4کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد رقم کی منظوری دی جا چکی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان