ن کیخلاف بغاوت کرنے والے ہمارے اراکین اسمبلی کو کروڑوں اور حتیٰ کے 4، 4 سال کیلئے ..
تازہ ترین : 1

ن کیخلاف بغاوت کرنے والے ہمارے اراکین اسمبلی کو کروڑوں اور حتیٰ کے 4، 4 سال کیلئے فنڈز دینے کی پیش کش کی جا رہی ہے: نظام الدین سیالوی

ن کیخلاف بغاوت کرنے والے ہمارے اراکین اسمبلی کو کروڑوں اور حتیٰ کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) نظام الدین سیالوی کا دعوی ہے کہ ن کیخلاف بغاوت کرنے والے ہمارے اراکین اسمبلی کو کروڑوں اور حتیٰ کے 4، 4 سال کیلئے فنڈز دینے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے نظام الدین سیالوی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے بغاوت کرنے والے ان کے اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کے فنڈز کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

نظام الدین سیالوی کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت مسلسل ان کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حتی کے ہمارے اراکین اسمبلی کو 4، 4 سال کے ترقیاتی فنڈز بھی دیے جانے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ان کے اراکین ن لیگ کی قیادت کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ اسمبلیوں سے استعفے دینا کا فیصلہ حتمی ہے۔ اس فیصلے کو اب تبدیل نہیں کروایا جا سکتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 20:55:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں