بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے امریکی اعلان کی مذمت کرتے ہیں، مصطفی کمال

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:18

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے امریکی اعلان کی مذمت کرتے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہی کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے امریکی اعلان کی مذمت کرتے ہیں‘پاکستان کو اس ایشو کو عالمی سطح پر اٴْٹھانا چائیے ‘ امریکا نے یہ کام مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کے لیے کیا ہے‘ سپر پاور امریکا نہیں اللہ ہے ‘ اس جنگ میں مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری رکنیت سازی کسی تاریخ پر منحصر نہیں ہے‘ آج رکنیت سازی ملتوی کی ہے لیکن منسوخ نہیں کی جس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنا رش دکھا کر ان کا رش نہیں بڑھانا چاہتا‘ اب ایم کیو ایم سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں‘ ہم جھوٹوں اور منافقوں سے رابطہ نہیں کرینگے‘ایم کیو ایم نام سے رابطہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ بانی متحدہ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :