مریدکے، نا معلو م کار سواروںکی فائرنگسے تین افرادجاں بحق

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:15

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) نا معلو م کار سوار افرا د نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھات اتار دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ رکھ چھاؤنی کے رہائشی سکندر ، وحید مراد اور واحد اپنی تحریری شکائت لے کر تھانہ صدر مریدکے کی چوکی عمر کوٹ گئے جہاں پولیس نے تھانہ فیروزوالہ کا حلقہ قرار یتے ہوئے انہیں وہاں رابطہ کرنے کی ہدائت کر دی۔

مقتولین تھانہ فیروزوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ موضع ناجر کے قریب مبینہ طور پر سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سکندر اور وحید مراد کو موقع پر ہی ڈھیر کر دیا جبکہ واحد نامی نوجوان ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ فیروزوالہ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :