پاکستان ، فن لینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک میں طویل مدتی تعلقات قائم ہیں ،طارق فضل چوہدری

وزیر مملکت کا فن لینڈ کے صدسالہ تقریب میں خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:10

پاکستان ، فن لینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ، فن لینڈ کے ساتھ باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات قائم ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز فن لینڈ کے صدسالہ تقریب کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ فن لینڈ کے متعدد کمپنیاں پاکستان میں موجود ہیں اور بہت سے سرمایہ کاری پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیںالبتہ دونوںممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حالیہ سالوںمیں پاکستان نے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے ، پاکستانی افواج کی قربانیوںکی بدولت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فن لینڈ سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر رولی سونین نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کا سلسلہ 1951 ء سے قائم ہے اور گزشتہ 25سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقا ت مزید مضبوط ہوئے ہیں، انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پولینڈ کے اعزازی کونسلر کی جدوجہد سے رواں سال کے دوران 6 کمپنیوںنے پاکستان میں باقاعدہ سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔تقریب میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں، تاجرتنظیموںکے نمائندوں ، سماجی کارکنا ن اور میڈیا کے نمائندوںنے شرکت کی۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :