بھارت ،ْکالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:06

بھارت ،ْکالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد ..
پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اورپٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگادی گئی جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی ،ْڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کالج کی پرنسپل ششی شرما نے ایک بیان میں کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی۔کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہٰذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ شرمندگی ہوتی ہے۔فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ’’ماڈرن کالج نہیں ہے‘‘ششی شرما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں موبائل فون پر پابندی ہوگی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :