آسٹریلوی پارلیمنٹ نے ہم جنس شادی کی اجازت دے دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:06

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) آسٹریلوی پارلیمنٹ نے تلخ بحث کے بعد ملک بھر میں ہم جنس لوگوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ایوان نمائندگان نے بل اکثریت کے ساتھ منظور کیا جسے چیلنج نہیں کیا گیا ۔ صرف 5ارکان نے ا س پر احتجاج کیا۔ایوان کی پبلک گیلری میں موجود افراد نے تالیاں بجاکر بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

منظور کیے گئے بل میں شادی کی تعریف تبدیل کرکے صرف مرد اور عورت کے بجائے ’’دو لوگوں کا ملاپ ‘‘کردی گئی ہے۔گذشتہ ہفتے سینیٹ نے اسی بل کو 43کے مقابلے میں 12ووٹ سے منظور کیا تھا ۔شاہی منظوری اور رسمی کارروائی کے بعد یہ بل ایک ماہ میں موثر ہونے کا امکان ہے اور پہلی شادی آئندہ سال جنوری میں متوقع ہے۔اس بل کی منظور ی کے بعد آسٹریلیا دنیا کا 26واں ملک بن گیا ہے جہاں ہم جنس شادی کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی شماریات ایجنسی کی جانب سے کرائے گئے پوسٹل سروے میں 62فیصد شہریوں نے ہم جنس شادی کو قانونی بنانے کے فیصلہ کی توثیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :