روسی فضائی حملہ ،ْ21 شامی شہری ہلاک

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:06

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) روسی فضائی حملے میں 21 شامی شہری ہلاک ہوگئے ، شام میں مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے مشرقی حصے میں دریائے فرات کے قریب ایک دیہات پر روسی فضائی حملہ ہوا تھا۔حملے میں 21 سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔آبزرویٹری کے مطابق یہ شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ علاقہ ہے۔سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبد الرحمن کے مطابق بدھ کی صبح کیے جانے والے روسی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیِں۔

متعلقہ عنوان :