سعودی شاہ سلمان اور شہزادہ محمد سے کونڈ لیزا رائس کی ملاقات

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈ لیزا رائس نے دورہ سعودی عرب کے دوران دار الحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق کونڈا لیزا رائس کی شاہ سلمان سے ملاقات کے وقت وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے انچارج خالد العیسیٰ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور کونڈا لیزا رائس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر محمد الغفیلی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :