شوگر ملز مالکان حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر گنا خریدنے کو یقینی بنائیںقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گنے کا ریٹ 180 روپے مقررمگر شوگر ملز مالکان 120 سے 160 روپے کے حساب سے گنا خرید رہے ہیںجو کہ کاشت کاروں سے سراسر زیادتی اور خلاف قانون ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا کہ کاشت کار پہلے ہی بروقت کرشنگ نہ ہونے سے پریشان ہیںکیونکہ کرشنگ نہ ہونے سے وہ گندم کی کاشت نہ کر سکے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شوگر ملز مالکان کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ پر گنا خریدنے کو یقینی بنائیں۔