امریکا کے بعد یورپی ملک چیک ری پبلک نے بھی یروشلم کو اسرائیل دارلحکومت تسلیم کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 20:31

امریکا کے بعد یورپی ملک چیک ری پبلک نے بھی یروشلم کو اسرائیل دارلحکومت ..
یروشلم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) امریکا کے بعد یورپی ملک چیک ری پبلک نے بھی یروشلم کو اسرائیل دارلحکومت تسلیم کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایک اور ملک نے یروشلم کو اسرائیل دارلحکومت تسلیم کر لیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن معاہدے کیخلاف جاتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ امریکا اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد فلسطین اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کروڑوں لوگ احتجاج کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر کے عالمی رہنما امریکی صدر کے اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔ تاہم اب یورپی ملک چیک ری پبلک کی جانب سے بھی یروشلم کو اسرائیل دارلحکوت تسلیم کر لیا گیا ہے۔ چیک ری پبلک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1967 سے پہلے والے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم ابھی وہ اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے عالمی رہنماوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :