سپیشل جج اینٹی کرپشن نے رشوت خورپٹواری مال کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی، ملزم گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:01

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) رشوت خورپٹواری مال کی عبوری ضمانت سپیشل جج اینٹی کرپشن نے خارج کردی سرکل آفیسر نے ملزم گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق محکمہ مال کے پٹواری موضع کرانی حال تعینات13 بی سی محبوب اخترقریشی نے موضع کرانی کے محمدیاسین کی چارکنال اراضی کے انتقال اندراج کیلئی35000 روپے رشوت وصول کرنے کے باوجود انتقال درج نہ کیا جس پرمحمدیاسین کی طرف سے تھانہ سرکل اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوا پٹواری مذکورہ نے سپیشل جج اینٹی کرپشن چوہدری ہمایوں امتیاز کی عدالت سے عبوری ضمانت کرالی جوفاضل عدالت نے گزشتہ روز منسوخ کردی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راناکلیم احمدنے ملزم پٹواری محبوب اخترقریشی کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :