بہاولپور،سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت اجلاس

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کی کارکردگی جانچنے کے لیے 6بی سی لال سوہانرا، 50 ڈی بی یزمان، اڈا42یزمان روڈ میں جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:01

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود نے ضلع بہاول پور میں جاری خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کی کارکردگی جانچنے کے لیے 6بی سی لال سوہانرا، 50 ڈی بی یزمان، اڈا42یزمان روڈ میں جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمدسلیم افضل اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ان کے ہمراہ تھے۔

قبل ازیں سیکرٹری زراعت محمد محمود کو ضلع بھر میں جاری خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے حوالے سے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد منیر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر نسیم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشیداور ایس پی سپیشل برانچ چوہدری ساجد حسن موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت تحصیل صدر کی56دیہات، تحصیل حاصل پور کی20دیہات ،تحصیل خیرپور ٹامیوالی کی55دیہات، تحصیل احمد پور شرقیہ کی45دیہات اورتحصیل یزمان کی34دیہات ملاکر مجموعی طور پر210دیہات میں صفائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ423دیہات میں تیزی سے کام جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر88یونین کونسلوں میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔

بریفنگ کے دوران سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع بھر کی725دیہاتوں میں صفائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر کی یونین کونسلز میں یونین کونسل نمبر8خانقاہ شریف،یونین کونسل نمبر9ٹبہ میانی،یونین کونسل نمبر10رکنی، یونین کونسل نمبر11جلال آباد،یونین کونسل نمبر12میانی،یونین کونسل نمبر13جمرانی، یونین کونسل نمبر14جمال لاڑ، یونین کونسل نمبر15جندو مسن، یونین کونسل نمبر16گوٹھ محراب، اور یونین کونسل نمبر17واہی حسین میں کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔

اسی طرح تحصیل حاصل پور کی یونین کونسلز میں یونین کونسل نمبر18جمال پور، یونین کونسل نمبر25چک نمبر79فتح، یونین کونسل نمبر26چک نمبر58فتح، یونین کونسل نمبر27چک نمبر89فتح،یونین کونسل نمبر28چک نمبر188مراد، یونین کونسل نمبر29چک نمبر163مراد، یونین کونسل نمبر30چک نمبر192مراد، خیرپور ٹامیوالی کی یونین کونسل نمبر18جمال پور، یونین کونسل نمبر25چک نمبر79فتح،یونین کونسل نمبر26چک نمبر58فتح، یونین کونسل نمبر27چک نمبر89فتح، یونین کونسل نمبر28چک نمبر188مراد، یونین کونسل نمبر29چک نمبر163مراد، یونین کونسل نمبر30چک نمبر192مراد،یونین کونسل نمبر35سید امام شاہ، یونین کونسل نمبر36شیخ واہن، یونین کونسل نمبر37کرم پور، یونین کونسل نمبر38انایاتی،احمدپور شرقیہ کی یونین کونسل نمبر40جانو والا، یونین کونسل نمبر41مبارک پور، یونین کونسل نمبر42کھاڑک، یونین کونسل نمبر43مڈ پیرواہ، یونین کونسل نمبر44ٹبی عزت،یونین کونسل نمبر46سکھیل، یونین کونسل نمبر47شیخ روشن، یونین کونسل نمبر48خدا بخش مہر، یونین کونسل نمبر49مندھل،یونین کونسل نمبر50گھلاواں، یونین کونسل نمبر51ہتھیجی، یونین کونسل نمبر53دھوڑ کوٹ، یونین کونسل نمبر56کوٹلہ موسیٰ خان،یونین کونسل نمبر57غوث پور، یونین کونسل نمبر61کلاب، یونین کونسل نمبر62چنی گوٹھ، یونین کونسل نمبر63راجرہو،یونین کونسل نمبر65کوٹ خلیفہ، یونین کونسل نمبر69چناب رسو ل پور،یزمان کی یونین کونسل نمبر72چک نمبر50/DB،یونین کونسل نمبر73چک نمبر88/DB،یونین کونسل نمبر74چک نمبر106/DB ،یونین کونسل نمبر75 چک نمبر117/DB،یونین کونسل نمبر78 چک نمبر6/DNB،یونین کونسل نمبر80 چک نمبر35/DNB ، یونین کونسل نمبر83 چک نمبر47/DNB، یونین کونسل نمبر 84چک نمبر98/DNB،یونین کونسل نمبر 85چنن پیر، یونین کونسل نمبر 86 قلعہ ڈراور،یونین کونسل نمبر87میرانہ اوریونین کونسل نمبر 88چک نمبر75/DBشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :