بہاول پورمیں سٹی رائیڈزکابے دریغ استعمال ،جانوروں کالگائے جانے والا انجکشن انسانوں کولگایاجارہا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) بہاول پورمیں سٹی رائیڈزکابے دریغ استعمال ،جانوروں کالگائے جانے والا انجکشن انسانوں کولگایاجارہاہے آکسی ٹوسن ،ڈیکسامیتھی سون بہاول پورکے تقریبا تمام معروف میڈیکل سٹورز پردستیاب، سٹی رائیڈزانجکشن کااستعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضرہے تین سے چاردن کے بعدانسانی باڈی اس انجکشن کے ری ایکشن سے شدیدمتاثرہوناشروع ہوجاتی ہے ڈاکٹرمنیرصدیقی ، تفصیل کے مطابق بہاول پورشہرمیں بڑے پیمانے پر تقریبا تمام معروف بڑے میڈیکل سٹورز پر سٹی رائیڈز ڈیکسامیتھی سون، اورجانوروں لگائے جانے والا انجکشن آکسی ٹوسن کی فروخت جاری ہے ڈاکٹرزاتائی ،حکیم ہومیوڈاکٹرز بڑی تعدادمیں مریضوں کو فوری مرض کے عارضی آرام کیلئے مریضوں کو یہی انجکشن لگارہے ہیں اس حوالہ سے ڈاکٹرمنیرصدیقی نے بتایا کہ یہ دونوں زہرہیں اورپوری دنیا میں بین ہوچکے ہیں مریضوں کو جب یہ انجکشن لگایاجاتاہے تو فوری طورپر جسم کے ہرقسم کے درد،جوڑوں کے درد،نزلہ ذکام میں فوری آرام آجاتاہے لیکن تین سے چاردن کے بعد انسانی باڈی اس انجکشن کے ری ایکشن سے شدیدمتاثرہوجاتی ہے اورلیور،معدہ دماغ کی خرابی کاسبب بنتے ہیں اورمریض کو کالایرقان، بلڈپریشر،شوگر،دل کے امراض مستقل لاحق ہوجاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سٹی رائڈز کااستعمال صرف اس وقت کیاجاتاہے جب مریض بالکل قریب المرگ ہوتاہے اوراس کے بچنے کی کوئی اور صورت نہیں ہوتی جبکہ آکسی ٹوسن انجکشن جانوروں میں دودھ زیادہ لینے کی خاطر لگایاجاتاہے اورپوری دنیا میں اب یہ بین ہے