تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر کالجئیٹ گرلز مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:01

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر کالجئیٹ گرلز مقابلہ جات گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تعلیمی پروفیسر رانامسعود اختر چئیر مین تعلیمی بورڈ بہاولپور تھے مقابلہ جات میں اوور آل بیسٹ پوزیشن پنجاب کالج بہاولپور نے جیتی جبکہ اوورآل بیسٹ اتھلیٹ کی پوزیشن فرحانہ کوثر ،گورنمنٹ ڈگری کالج خان پور نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے مقابلہ جات میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر رانا عمران ارشد ،سیکرٹری بورڈ اور طاہر محمود چیمہ ،ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن بھی موجود تھے ۔