سانحہ ماڈل ٹاؤن: آصف زرداری نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا

آصف زرداری کی پہلی بارمنہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد،طاہرالقادری سے ملاقات،باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 20:22

سانحہ ماڈل ٹاؤن: آصف زرداری نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچ گئے۔

آصف زرداری کامنہاج القرآن سیکرٹریٹ کاپہلا دورہ ہے۔آصف زرداری نے دورہ منہاج القرآن کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی۔جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کوانصاف دلوانے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگرشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں۔آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کیا۔انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے۔ماڈل ٹاؤن شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شہداء کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔منہاج القرآن سیکرٹرٰت میں ملاقات کے بعد آصف زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔