قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،

انتخابی دن منانے کا مقصد یہ ہے لوگوں کے اندر انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے شعور کو اٴْجاگر کرنا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ووٹرز ڈے پر پیغام

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:52

قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے، انتخابی دن منانے کا مقصد یہ ہے لوگوں کے اندر انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے شعور کو اٴْجاگر کرنا ہے، پاکستان کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی کا ووٹرزڈے کے موقع پرتمام رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کے نام مبارکباد کے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگو ں کوحق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نے کامکمل اختیار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے دوسر ی جمہوری حکومت کو اپنے اختیارات سونپے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میں انتخابی اصلاحات کا جامع مسودہ قومی اسمبلی سے مشترکہ طور پر منظور کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں تعلیمی پروگرام ، سیمیناراور دیگر معاشرتی سرگرمیوں میں وفاق اور صوبوں کی سطح پرعوام کے اندر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے۔