لیسکو کا بہتر ین کا رکردگی دِکھانے والے میٹر ریڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس،خراب کارکردگی پر انضباطی کارروائی کا فیصلہ

لیسکو صارفین وہ اپنا یا گھر کے سربراہ کا موبائل نمبر لیسکو کے متعلقہ میٹر ریڈنگ سٹاف کے طلب کرنے پر رجسٹر کروائیں اور میٹر ریڈنگ کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر حاصل کریں‘لیسکو چیف واجد علی کاظمی

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے نئی ایس ایم ایس سروس کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے میٹر ریڈرز کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس دینے جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے میٹر ریڈرز کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے اعلان کیا تھا کہ جو میٹر ریڈر نئی ایس ایم ایس سروس کے تحت زیادہ سے زیادہ صارفین کے موبائل نمبر ز اپنے سسٹم پر رجسٹر کرے گا اور اچھی کارکردگی دکھائے گا اسے انعام اور سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے لیسکو ریجن کو اربن اور رورل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اب تک 16لاکھ کے قریب صارفین کے موبائل فون نمبر رجسٹر کئے جا چکے ہیں جبکہ دسمبر کے مہینے میں 100%نمبر رجسٹریشن کا ہدف دیا گیا ہے ۔اور جو میٹر ریڈر 100%کارکردگی دِکھائے گا اس کو مزید پر کشش انعامات دئیے جائیں گے۔ نومبر کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق اربن کیٹیگری میں اچھی کارکردگی دکھانے والے میٹر ریڈرز کے نام کچھ یوں ہیںعمران قمر وسن پورہ سب ڈویژن ، اقبال شمس شاہدرہ سب ڈویژن ، معظم بلال گنج سب ڈویژن، محمد ندیم چاہ میراں سب ڈویژن ، احمد حسن ائیر لائن سب ڈویژن، مبشر نعیم نشتر کالونی سب ڈویژن، عزیز دین داتا نگر سب ڈویژن ، شیخ حسنین رائل پارک سب ڈویژن ، مقصود احمد نشتر کالونی سب ڈویژن، شبیر حسین نشتر کالونی سب ڈویژن ، جبکہ رورل کیٹیگری میں محمد حسین اوکاڑہ سٹی سب ڈویژن ، محمدعلی اوکاڑہ سٹی سب ڈویژن ، ندیم سول ایریا قصور سب ڈویژن ، عرفان علی ماناںوالہ سب ڈویژن ، طارق محمود ماناںوالہ سب ڈویژن ، محمد حنیف ماناںوالہ سب ڈویژن ، محمد یعقوب ماناںوالہ سب ڈویژن، محمد زاہد ماناںوالہ سب ڈویژن ، رائے فیصل ایوب سول ایریا قصور سب ڈویژن ، شہباز سول ایریا قصور سب ڈویژن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

ساتھ ہی ساتھ اربن اور رورل کیٹیگری میں خراب کارکردگی دِکھانے والے میٹر ریڈرز کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ چیف اگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو صارفین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنا یا گھر کے سربراہ کا موبائل نمبر لیسکو کے متعلقہ میٹر ریڈنگ سٹاف کے طلب کرنے پر رجسٹر کروائیں اور میٹر ریڈنگ کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر حاصل کریں۔واضح رہے کہ لیسکو نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل فو ن پر بذریعہ ایس ایم ایس میٹر ریڈنگ کی تاریخ اور ریڈنگ کی معلومات بھیجنے کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔جس کا مقصد صارفین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ریجن بھر سے غلط اور اوور بلنگ جیسی شکایات کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :