مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان سے دنیا کا امن تہہ و بالا ہو سکتا ہے ،ْ مشاہد اللہ خان

پاکستان کو مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،ْبیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ایک جذباتی معاملہ ہے ،ْمیڈیا سے با ت چیت

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:45

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان سے دنیا کا امن تہہ و بالا ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے، ان کی مسلمانوں سے لڑائی کو کسی نے تسلم نہیں کیا، جب ایک ریسلر ایک دنیا اور ملک کو چلائے گا تو اس سے ایسے ہی فیصلوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،ْبیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ایک جذباتی معاملہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کا فضائی حادثے میں جاں بحق ہونا افسوسناک سانحہ تھا۔ انہوں نے اپنی مٹھاس بھری آواز میں جو نعتیہ کلام پڑھا وہ یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ حویلیاں کی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :