زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:36

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس جناح آڈیٹوریم میں ہوا۔ اے ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس اے کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور کہاکہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے فیکلٹی آف ایگری کلچر اور ویٹرنری سائنسز اور یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے خلاف بھرپور جنگ لڑکر شاندار کامیابی حاصل کی۔

ایسوسی ایشن کے تعاون سے بختاور امین ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کے علاج معالجہ کا تاریخی معاہدہ کیا گیا ۔ فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے لیے زیرو مارک اپ پر کارفنانسنگ و موٹر سائیکل سکیم کا اجراء کروایا۔

(جاری ہے)

بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ اساتذہ کی آسامیاں مشتہرکرائیں اور ان پر تقرریاں ہوئیں‘ تمام پارٹ ٹائم ٹیچنگ اور دیگر فیکلٹی ممبران کی سروسز میں دس فیصد اضافہ کروایا۔

بی پی ایس پر کام کرنے والے فیکلٹی ممبران کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر انکریمنٹ کا اجراء کرایا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، اے ایس اے کے دیگر عہدیداران ، یونیورسٹی کے ڈین ، چیئرمین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔