لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاہ ریز ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کرانے کا فیصلہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:25

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاہ ریز ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کرانے کا فیصلہ
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا شاہ ریز ٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کرانے کا فیصلہ جس میں لاہور ریجن کی تمام فعال اور غیر فعال کلبز شرکت کریں گی اس ضمن میں لاہور ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیدران کی پریس کانفرنس ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں صدر لاہور ریجن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی، محمد نصیر شہزاد اور احمد ایاز خان نے لاہور ریجن کے مستقبل کے پروگراموں کے متعلق بریفنگ دی شاہ ریز عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ شاہ ریزٹی ٹوئنٹی گولڈ کپ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں یہ ٹورنامنٹ ناک آوٹ بنیاد پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ پر اٹھنے والے تمام اخراجات صدر لاہور ریجن شاہ ریز روکھڑی خود برداشت کریں گے اس کے علاوہ تمام فعال اور غیر فعال کلبز کا ون ڈے ٹورنامنٹ بھی جلد شروع کرایا جائے گا محمد نصیر شہزاد نے کہا کہ ایل سی سی اے گراونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام رواں ماہ میں شروع ہو جائے گا جس کے بعد ایل سی سی اے فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کرائے گی ۔

(جاری ہے)

محمد نصیر شہزاد کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی لاہور ریجن بلیوز اور لاہور ریجن وائٹس کے اعزاز میں جلد بہت بڑی تقریب منعقد کریں گے جس میں تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈر 13,16,19کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں گے جس میں لاہور کے تینوں زونوں سے ہر ایونٹ کے لیے پانچ پانچ ٹیمیں شامل کی جائیں گی اور ان کے باہمی میچز کا انعقاد کرا کے قومی ٹورنامنٹ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کے خصوصی فٹنس و ٹریننگ کیمپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو تمام جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :