آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی ..
تازہ ترین : 1
آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف ..

آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک نئے اور مشترکہ اپوزیشن اتحاد کے تشکیل پا جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ایسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی منہاج القرآن کے صدر دفتر آمد ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آصف زرداری کی منہاج القرآن کے صدر دفتر آمد ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں عمران خان نے بھی تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی تمام اعلی قیادت کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کئی اہل فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 20:09:55

اپنی رائے کا اظہار کریں