پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا گولڈن جوبلی سالگرہ کا جلسہ ہم نے کامیاب کروایا: رہنما تحریک انصاف عارف علوی کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 20:03

پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا گولڈن جوبلی سالگرہ کا جلسہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) رہنما تحریک انصاف عارف علوی کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا گولڈن جوبلی سالگرہ کا جلسہ ہم نے کامیاب کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پیپلز پارٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی جانب سے دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔

عارف علوی نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں ہونے والا گولڈن جوبلی سالگرہ کا جلسہ ہم نے کامیاب کروایا۔ پیپلز پارٹی میں اتنی سکت کبھی نہیں تھی کہ اسلام آباد میں اتنا بڑا جلسہ کر سکے۔ تاہم عارف علوی نے اس سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے عارف علوی کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی یقینی طور پر مذاق کر رہے ہیں۔