وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سابق وزیر اعلی سندھ مرحوم سید عبداللہ شاہ کے ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سابق وزیر اعلی سندھ مرحوم سید عبداللہ شاہ کے سابق پرائیویٹ سیکریٹری محمد عابد قریشی کی نماز جنازہ میں شرکت اورلواحقین سے تعزیت

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سابق وزیر اعلی سندھ مرحوم سید عبداللہ ..
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سابق وزیر اعلی سندھ مرحوم سید عبداللہ شاہ کے سابق پرائیویٹ سیکریٹری محمد عابد قریشی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے جنازے کو کندھا دیا اور میت بس میں سوار ہو کر قبرستان پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کی تدفین کے عمل میں حصہ لیا وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد عابد قریشی ان کے والد کے دیرینہ ساتھی اور دوست تھے میں نے ہمیشہ انکی تعظیم کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مرحوم کی عمر 65 سال تھی اور انہوں نے ورثہ میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں بعد ازاں وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سید علی مراد شاہ کے فرزند سید عالم شاہ کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے جنازے کے موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ کمشنرحیدرآباد سعید احمد منگنیجو ، ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت ، ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ کے علاوہ مرحوم کے عزیزو اقارب ، علاقہ مکین اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 20:25:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں