میرٹھ کی میئر نے اجلاس میں بھارتی قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی لگادی

میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کارپوریٹرز کا ہنگامہ ،فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) اتر پردیش میں میرٹھ میونسپل کارپوریشن کی نئی میئر سنیتا ورما نے جو مایاوتی کی بی ایس پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئی ہیں ،میونسپل بورڈ کے اجلاس میں بندے ماترم پڑھنے پر پابندی عائد کردی جس کیخلاف میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کارپوریٹرز نے ہنگامہ کیا اور انکے اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق میئر کے انتخابات سے قبل میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے اس عہدے پر بی جے پی سے تعلق رکھے والا میئر تھا جس نے بورڈ کے اجلاس کے آغاز میں بندے ماترم پڑھنا لازمی قرار دیدیا تھا جس پر کارپوریشن کے مسلمان کارپوریٹرز نے سخت اعتراض کیا تھا اور متعدد بار ہنگامے بھی ہوئے تھے۔ بی ایس پی کی میئر سنیتا ورما نے اپنے پیشرو کے حکم کو کالعد م قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے آئین میں اجلاس سے قبل قومی ترانہ جن گن من گانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے مگر بندے ماترم کیلئے آئین میں کسی طرح کا کوئی تذکرہ نہیں ۔ سنیتا ورما نے بی جے پی کے کارپوریٹرز کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بندے ماترم پڑھنے یا گانے کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :