چین کا سیاحت کے لیے دنیا کا پہلا الیکٹرک کارگو بحری جہاز متعارف

یہ جہاز بجلی سے چلتا ہے اس ماحول پر اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے،ماہرین کا انتباہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) چین نے دنیا کا پہلا برقی کارگو بحری جہاز تیار کرلیا ہے جسے کامیابی کے ساتھ گوانگ ڑو صوبے کے دریائے پرل میں تجرباتی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بحری جہازدو ہزار میٹرک ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گوانگ ڑو شپ یارڈ انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والا یہ الیکٹرک بحری جہاز دو گھنٹے تک مسلسل چارج کرنے کے بعد 80 کلومیٹرز تک سفرکر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا تھا کہ جہاز سے سامان اتارنے میں کم از کم دو گھنٹے لگتے ہیں اس لئے اتنے ہی وقت تک اسے با آسانی چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس جہاز کی لمبائی 230 فٹ ہے جبکہ اس میں 2400 کلو واٹ ایور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ جہاز کی رفتار 12.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ چونکہ یہ جہاز بجلی سے چلتا ہے اس ماحول پر اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔ہوانگ ڑو ماڈرن شپ ڈیزائن اینڈ ریسرچ کمپنی کے جنرل منیجرہوانگ جیالین کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس ٹیکنالوجی کو مسافر اور انجینئرنگ بحری جہازوں کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :