یمن کے لیے امدادی قافلوں کا راستہ نہ روکا جائے، ٹرمپ

شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور تیل جیسی بنیادوں چیزوں کی فوری ضرورت ہے،بیان

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ یمن کے لیے امدادی قافلوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ خانہ جنگی کے شکار اس ملک کے شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور تیل جیسی بنیادوں چیزوں کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امدادی اشیاء کے لیے یمن کی بندرگاہوں، شاہراہوں اور ہوائی اڈوں کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔ دو سال قبل یمن میں خانہ جنگی کے شروع ہونے کے بعد سے وہاں انسانی بحران اور المیہ پیدا ہے۔

متعلقہ عنوان :