جرمنی میں مہاجرین کو شدید مشکلات کا سامنا ،انسانی حقوق کے ادارے کی دوسری رپورٹ جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) جرمن ادارے برائے انسانی حقوق کے مطابق ملک میں مہاجرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈی آئی ایم آر نامی اس ادارے کی سربراہ بی آٹے روڈولف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہزاروں ایسے پناہ گزین ہیں، جنہیں رہائش کی ناقص صورتحال، انضمام میں دشواریوں اور توہین آمیز سلوک جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ اس ادارے کی جانب سے اس موضوع پر دوسری رپورٹ ہے۔ بی آٹے روڈولف نے بتایا کہ اس بارے میں مکمل رپورٹ دس دسمبر کو انسانی حقوق کے بین الاAقوامی دن کے موقع پر جرمن پارلیمان میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :