امریکی عدالت نے جرمن کارساز ادارے فوکس ویگن کے سابق ایگزیکٹو کو سات سال کی سزا سنا دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ایک امریکی عدالت نے جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن کے سابق مینیجر اولیور شمٹ کو سات سال قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے کہاکہ شمٹ ڈیزل گاڑیوں میں جعلی سافٹ ویئر نصب کرنے کے اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ان پر دھوکہ دہی اور ’صاف فضا‘ کے امریکی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چار لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ اولیور اشمٹ کم سزا پانے کے لیے پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کر چکے تھے۔ اس سے قبل فوکس ویگن کے جیمز لیئنگ کو چالیس ماہ قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :