یورپی یونین میں منشیات کی تجارت کا سالانہ حجم 24 ارب یورو

کہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ حشیش اور کوکین کا کاروبار کیا جاتا ہے،یوروپول

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) یورپی یونین میں منشیات کی تجارت کا سالانہ حجم کم از کم 24 ارب یورو بنتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پولیس یورو پول نے کہاکہ اس طرح یہ سب سے بڑی غیر قانونی منڈی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر جرائم پیشہ گروہ منافع کے طور پر کمائی جانے والی اس رقم کا ایک بڑا حصہ مجرمانہ سرگرمیوں پر خرچ کرتے ہیں، جس میں دہشت گردی بھی شامل ہے۔ یورو پول نے واضح کیا کہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ حشیش اور کوکین کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس خطے میں منشیات کی 620 نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔