یمنی دارلحکومت صنعاء میں ہلاکتوں کا بازار گرم ، اقوام متحدہ کی جانب سے انتباہ

کہ سلامتی کونسل متفقہ طور پر یمن میں حالیہ خوف ناک صورت حال کے حوالے سے گہری تشویش رکھتی ہے،بیان

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) عالمی سلامتی کونسل نے یمن میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی سطح کو کم کریں اور مستقل فائر بندی کے واسطے بنا کسی شرط کے اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی عمل کی مکمل پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے اختتام پر کونسل کے حالیہ سربراہ جاپانی سفیر کورو بیسو نے بتایا کہ سلامتی کونسل متفقہ طور پر یمن میں حالیہ خوف ناک صورت حال کے حوالے سے گہری تشویش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسانی صورت حال ایک الم ناک قحط کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔سلامتی کونسل کے سربراہ کے مطابق کونسل کے ارکان شدت کے ساتھ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا بھی ذکر کیا کہ سلامتی کونسل پہلے ہی یمن اسلحہ ارسال کرنے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :