لہسن ،سبزی ہے یا مصالحہ ،راجستھان ہائیکورٹ کا مرکزی حکومت سے استفسار

جی ایس ٹی نافذکرنے پر عدالت برہم،مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:14

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)راجستھان کی ریاستی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ وہ بتائے لہسن سبزی ہے یا مصالحہ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاستی حکومت سے یہ سوال ہائی کورٹ میں دائر ایک مفاد عامہ کی پٹیشن کی سماعت کے دورا ن کیاگیا ،ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

(جاری ہے)

دراصل ریاستی حکومت نے جن کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی عائد کی ہے ان میں لہسن بھی شامل ہے۔ لہسن اگر سبزی منڈی میں فروخت کیا جاتا ہے تو اس پر جی ایس ٹی عائد نہیں لیکن اگر اسی لہسن کو اناج منڈی میں فروخت کیا جاتا ہے تو کسانوں کو جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا ہے۔