دنیا کا مہنگا ترین شاہکار ابو ظہبی میں لٴْوور میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

جمعرات 7 دسمبر 2017 20:14

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) معروف اطالوی مصور لیوناروڈ ڈا ونچی کے شاہکارسلواتور مٴْنڈی کو ابو ظہبی کے لٴْوور میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق لٴْورو میوزیم کے ذرائع نے بتایا کہ دنیا کی یہ مہنگی ترین پینٹنگ جلد ہی نیو یارک سے ابو ظہبی پہنچا دی جائے گی۔ ابھی گزشتہ ماہ ہی مشہور زمانہ کرسٹیز نیلام گھر میں یسوع مسیح کی بطور سلواتور مٴْنڈی یعنی دنیا کا نجات دہندہ نامی اس تصویر کو ایک نامعلوم شخص نے 450.3 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ اس سے قبل پبلو پکاسو کی ’الجزائر کی خواتین‘ نامی پینٹنگ کو دنیا کے مہنگے ترین فن پارے کا اعزاز حاصل تھا۔

متعلقہ عنوان :