امریکہ کا یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان،تحریک انصاف نے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:56

امریکہ کا یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان،تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی صدر کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمان میں اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے باضابطہ تحریک التواء جمع کروا دی گئی ہے۔ تحریک میں یہ مطابلبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کی جائے اورمذکورہ معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان عالمی انصاف کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً نفی ہے۔ٹرمپ کے اعلان سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے باقی ماندہ امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا۔