فٹبال اکیڈمی مریدکے کا تیسرے آل پاکستان رانا سرمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

ٹورنامنٹ 22دسمبر سے شروع ہو کر7جنوری 2018تک جاری رہے گا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:50

فٹبال اکیڈمی مریدکے کا تیسرے آل پاکستان رانا سرمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) صوبہ بھر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں مصروف فٹبال اکیڈمی مریدکے نے تیسرے آل پاکستان رانا سرمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جو 22دسمبر سے شروع ہو کر7جنوری 2018تک جاری رہے گا۔ ملکی سطح کے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے چیئر مین فٹبال اکیڈمی مریدکے حاجی غلام محی الدین نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین اور چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور کے خصوصی تعاون سے فیفا کے قوانین کے تحت منعقد کئے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں سوئی گیس، پنجاب پولیس، کے آر ایل، پی اے ایف، پاک آرمی، واپڈا فیصل آباد، واپڈا گوجرانوالہ، سیف ٹیکسٹائل، ریئل کلب لاہور، ڈسٹرکٹ فٹبال فیڈریشن سیالکوٹ، ڈی ایف اے شیخوپورہ، ڈی ایف اے جہلم۔

(جاری ہے)

ڈی ایف اے گوجرانوالہ کے علاوہ علاقہ کی نامور فٹ بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انٹر نیشنل فٹبالر راشد علی، مارکٹنگ مینجر احمد سلیم ، سیکرٹری اطلاعات رانا محمد عامر اور کپتان لیاقت علی بابر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران حاجی غلام محی الدین نے کہا کہ چونکہ پاکستان میں فٹبا ل کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اور فٹ بال کی عالمی تنظیم نے بھی پاکستان پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس لیے نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کرنے اور عالمی پابندی کے بعد قومی فٹ بال ٹیم کو شاندار اور با صلاحیت نرسری فراہم کرنے کی خاطر مریدکے فٹ بال اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت 14،16اور19سال تک کی عمر کے بچوں کو الگ الگ گروپوں میں تربیت دے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران بین الاقوامی سطح کا کھیل دیکھنے کو ملے گا اور گراس روٹ لیو ل پر کی جانے والی ہماری کوششوں سے پاکستان بر صغیر کی ٹاپ ٹیمو ں میں شمار ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نئی نسل میں صبر و تحمل، نظم و ضبط، اخوت، بھائی چارہ ، ٹیم ورک اور لیڈر شپ کی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :