سپر لیگ سیزن تھری کے شیڈول کا اعلان ، 22فروری سے 25مارچ تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں 34میچز کھیلے جائینگے

دو پلے آف میچز لاہور جبکہ فائنل میچ کاکراچی میں انعقاد کرایا جائے گا،افتتاحی تقریب22فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ہر ٹیم دوسری ٹیم کیخلاف 2میچز کھیلے گی، ٹاپ4ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، مقابلے 4مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے پی ایس ایل پاکستانی کرکٹرز کیلئے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا شاندار پلیٹ فارم ہے‘چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:49

سپر لیگ سیزن تھری کے شیڈول کا اعلان ، 22فروری سے 25مارچ تک کھیلے جانیوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، آئندہ سال 22فروری سے 25مارچ تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں مجموعی طو رپر 34میچز کھیلے جائیں گے ، دو پلے آف میچز لاہور جبکہ فائنل میچ کاکراچی میں انعقاد کرایا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب22فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، ٹاپ4ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ میں کل 34میچز ہوں گے جو کہ4مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردی شیڈول کے مطابقافتتاحی روز22فروری کو پشاور زلمی او رملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، 23فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز ، 24فروری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز اور لاہور قلندر ز ، 25فروری کو ملتان سلطانزاوراسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ 26فرور ی کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مد مقابل ہونگے یہ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دو روز کے وقفے کے بعد 28فروری کو اسلام آبادیونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،یکم مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی،2مارچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ،3مارچ ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ 4مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اوریہ تمام مقابلے شارجہ میں ہوں گے۔

6مارچ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز،7مارچ کو ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،9مارچ کو ملتان سلطانز اور لاہورقلندرز ،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ،10مارچ کو ملتان سلطانز او رکراچی کنگز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ11مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور یہ مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے ۔

13مارچ کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،14مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز،15مارچ کو پشاو رزلمی اور کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،16مارچ کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی یہ مقابلے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ پلے آف مرحلے میں 18مارچ کو کوالیفائر ٹیم Iاور کوالیفائر ٹیم IIکے درمیان دبئی میں مقابلہ ہو گا ۔

20مارچ کو ایلیمینٹر 1میںٹیم تھری اور ٹیم فورلاہور میں مد مقابل ہونگی ،21مارچ کو ایلیمینٹر II میں ایلیمنٹینر Iکی ونر ٹیم اورکوالیفائر کی رنر اپ ٹیم کے درمیان لاہو رمیں مقابلہ ہوگا جبکہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹرز کے لئے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے، امید ہے کہ شائقین جوق در جوق اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔