ملک کے سات مصروف ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے ،
مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دو سالہ منصوبہ اگلے بجٹ کا حصہ ہو گا، متعلقہ حکام بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے بھی دو ریلوے اسٹیشن اپ گریڈیشن کے اس منصوبے کا لازمی حصہ بنائیں گے‘ خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس
جمعرات 7 دسمبر 2017 19:47
(جاری ہے)
وزیر ریلویز نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کو پاکستان ریلوے کے سکولوں کی حالت زاز اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کی ،جس میں ریلوے سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے مسائل کا حل بھی موجود ہو۔
خواجہ سعد رفیق نے اس موقعے پر پاکستان ریلوے کے سکولوں کے بہتر ہوتے ہوئے نتائج کو بھی سراہا اور کہا کہ ان نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کیا جائے۔ ایک دوسرے اجلاس میں ایڈیشنل جنرل مینیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے بتایا کہ پاکستان ریلویز بہت جلد کوہاٹ پنڈی ریل کار بحال کرنے جا رہا ہے جبکہ وزیر ریلویز کی ہدایت پر ملکوال اور پنڈ دادن خان کے درمیان مزید ایک مسافر ٹرین چلا دی گئی ہے۔۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس امر کا نوٹس لیا تھا کہ ملک وال اور پنڈ دادن خان کی تحصیلوں کے درمیان دریائے جہلم ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو روزانہ ایک سو کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا تھا جبکہ وکٹوریہ ریلوے پل کے ذریعے ٹرین پر یہ سفر محض بیس سے بائیس کلومیٹر رہ جاتا ہے۔ سابق دور میں ریلوے کے بحران میں ہونے کی وجہ سے کھیوڑہ، غریب وال اور پنڈ دادن خان کے درمیان چلنے والی کئی ٹرینیں بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے ان تحصیلوں کے ہزاروں مسافر کم مسافت کی اس سفری سہولت سے محروم رہ گئے تھے بعد ازاں ٹرین بحال کر دی گئی مگر اب ان دونوں تحصیلوں کے درمیان روزانہ دو کی بجائے تین ٹرینیں چلیں گی، پہلی ٹرین صبح آٹھ بجے، دوسری دوپہر گیارہ بجے اور تیسری سہ پہر تین بجے روانہ ہو گی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپندی عبدالمالک نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی ادارہ ہے اور عوام کو محفوظ اور باکفایت سفر کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان علاقوں کو جوڑنے کے لئے دریائے جہلم پر ایک نئے پل کی تعمیر کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاہم نئے پل کی تعمیر تک پاکستان ریلوے دونوں تحصیلوں کے ہزاروں مسافروں کی سہولت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بہترین ٹرین سروس فراہم کرتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.