آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے پی کے رہنما ذوالفقار باچا کی ملاقات ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:44

آصف زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے پی کے رہنما ذوالفقار باچا کی ملاقات ، پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ن) کے پی کے رہنما اور این اے 6نوشہرہ سے ٹکٹ ہولڈر ذوالفقار باچانے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، خواجہ محمد خان ہوتی، بہرامند خان تنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ذوالفقار باچا نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے کے پی کے عوام کو شناخت ملی۔ قوم کو نوجوان اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قوم کو نوجوان قیادت مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط اور ان کی طاقت بنیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار باچا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :