حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی میں 90فیصد کمی آئی ، دہشت گردی اور لوڈشیڈںگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی ،

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی ، ووٹ کی طاقت سے پاکستان بنا تھا اور ووٹ کی طاقت سے ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:44

حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی میں 90فیصد کمی آئی ، دہشت گردی اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی میں 90فیصد کمی آئی ، دہشت گردی اور لوڈشیڈںگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی ، اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی ، ووٹ کی طاقت سے پاکستان بنا تھا اور ووٹ کی طاقت سے ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گی ۔

جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ، ہماری ثقافت اور قومی ورثہ ہی ہماری اصل پہچان ہے ، حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی میں 90فیصد کمی آئی ، ہم نے 35سال ایک قوم بن کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی ، چین نے اقتصادی راہداری کی صورت میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ، اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے کی طرف بڑھ رہا ہے ،2018کے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کریں گے ، پاکستان کی نوجوان نسل اپنے ثقافتی ورثے سے بہت دور جا چکی ہے ۔

چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ، آج نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر میں پیغام دینا چاہوں گی کہ ہم 2018کے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے کارکردگی کی بنیاد پر عوامی نمائندوں کو منتخب کریں گے ، ہم جذباتی نعروں پر لوگوں کو منتخب نہیں کریں گے ، پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا تھا اور ووٹ کی طاقت ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گی ، سی پیک بھی جمہوری دور میں آیا۔