نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں سٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے تجاوز کے متعلق کبھی بھی بات نہیں کی، یوسف رضا گیلانی

پارلیمنٹ کو مظبوط کر تے تو انہیں ان حالات کا سامنا نہ کر نا پڑ تا انہیں پنی پارلیمنٹ کا کورم پورا کر نے میں بھی فرصت نہیں ملی پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں 4مر تبہ اسٹیبلشمنٹ کو جواب دہی کے لئے طلب کیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:37

نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں سٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے تجاوز کے متعلق ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف پارلیمنٹ کو مظبوط کر تے تو انہیں ان حالات کا سامنا نہ کر نا پڑ تا نواز شریف کو اپنی پارلیمنٹ کا کورم پورا کر نے میں بھی فرصت نہیں ملی اس لئے ان کے بطور وزیرا عظم معیاد پو ری کر نا ایسے ہی تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں پر تنقید کر رہے ہیں لیکن جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے کبھی بھی ا سٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے تجا وز کے متعلق اور مد اخلت کی کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی پارلیمنٹ کو ان دونوں اداروں کے متعلق اعتماد میں لیا ۔

سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے یہاں انکشاف کیا کہ ان کے دور اقتدار میں 4مر تبہ ا سٹیبلشمنٹ کی جوابدہی کی گئی اور طلب کر کے سلالہ اور سامہ بن لا دن کے آپریشن کے متعلق ان کیمرہ رلیمنٹ نے جواب طلبی کی تھی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ڈیل سے اقتدار میں نہیں آئے گی اور وہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اس لئے وہ عوامی طا قت سے ہی اقتدار میں آئے گی ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وفاداریاں تبدیل کر کے دوسری جماعتوں میں جا نے والے کیا نئی تبدیلی لائیں گے اور نہ ہی کوئی نیا پاکستان بن سکے گا انہوں نے تحفظ ختم نبوت کے دھرنا فیض آباد آپریشن کو حکمرانوں نے مس انڈر سٹینڈ کیا اور ایک طے شدہ مسئلہ کو چھیڑ کر عوامی غذاب کا سامنا کر نا پڑا بھٹو نے ختم نبوت کا مسئلہ حل کیا تھا اب اسے چھیڑنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی پیپلز پارٹی ایسے کسی فعل کا حصہ نہ بنی اور نہ بنے گی کیونکہ 1973کا آئین پارٹی کے قائد نے دیا ہے اور پیپلز پارٹی نے ان کے دور اقتدار میں 1973کے آئین کو اصل حالت میں بحال کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے مو قع پر اسلام آباد سے نئے عزم سے نکلے ہیں اور پیپلز پارٹی اپنے نئے سویلین جر نیل بلال بھٹو کی قیادت میں 2018کے انتخابات میں قوت بن کر ابھرے گی ۔اس مو قع پر پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر زکی چو ہدری ،اقلیتی لیڈر ابراہام ڈینئل اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :