ڈیرہ ،مقامی شوگرملیں فوری چالو نہ کرنے اور 180روپے فی من گنا نہ خرید نے کے مقامی شوگرملوں کے فیصلے کے خلاف مقامی کاشتکاروں کا دھرنا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) مقامی شوگرملیں فوری چالو نہ کرنے اور 180روپے فی من گنا نہ خرید نے کے مقامی شوگرملوں کے فیصلے کے خلاف ایوان زراعت کی طرف سے چشمہ شوگر ملز اور المعز شوگرملز کے سامنے مقامی کاشتکاروں نے دھر نا دیدیا ‘ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر مقامی شوگرملوں میں کرشنگ سیزن شروع کرنے اور 180روپے فی من گنا مقامی کاشتکاروں سے خرید کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے ورنہ احتجاج کا دائرہ ضلع بھر میں وسیع کر دینگے حاجی عبدالرشید دھپ صدر ایوان زراعت کی میڈیا سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوان زراعت نے مقامی شوگرملوں کو فوری طور پر کرشنگ شروع کرنے اور مقامی کاشتکاروں سی180روپے فی من گنا خریدنے کے مطالبہ اور ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر عملدآمد کیلئے المعز شوگرملز اور چشمہ شوگرملز کے سامنے احتجاجی دھرنے دیدیئے ‘ ایوان زراعت کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ نے میڈیا کو بتایاکہ مقامی کاشتکار بڑی محنت اور خرچے کے بعد گنے کی فصل تیار کرتے ہیں تاکہ ان کو انکی مزدوری وقت پر ملے اور وہ اپنے گھروں کے خرچے پورے کریں انہوں نے کہا کہ سابقہ سالوں میں مقامی شوگرملوں نے مقامی کاشتکاروں سے گنا180روپے فی من خریدا تھا لیکن اس سال مقامی شوگرملیں زیادتی کرتے ہوئے نہ وقت پر چالو کی گئیں ہیں اور نہ مقامی کاشتکاروں سے 180روپے فی من گنا خریدا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ایوان زراعت اور مقامی شوگرملوں کے نمائندوں کی میٹنگ میں مقامی شوگرملوں کے نمائندوں کو فوری طور پر ملیں چالو کرنے اور سرکاری ریٹ 180روپے فی من گنا خریدنے کا پابند بنانے کے احکامات دینے کے باوجود مقامی شوگرملیں مقامی کاشتکاروں سے زیادتی کررہی ہیں اور ابھی تک کرشنگ سیزن شروع نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گنے کی کرشنگ شروع نہ کی گئی تو ضلع بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگی

متعلقہ عنوان :