نوشہرو فیروز، رشوت کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:32

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رشوت کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے جاری پندرہ روزہ آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفس نوشہروفیروز اور ضلع کی سرگرم این جی اوز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے اللہ والا چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علی احمد شاہ کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور این جی اوز کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں رشوت ستانی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر رشوت اور بد عنوانے کے خلاف نعرے درج تھے۔