کرپشن اوررشوت ستانی کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے،گورنراقبال ظفرجھگڑا

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:23

کرپشن اوررشوت ستانی کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے،گورنراقبال ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے گورنر، انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت اور معاشرے کی اجتماعی کو ششوں کے ذریعے ہی بد عنوانی اور رشوت ستانی سے پاک معاشرے کے قیام کے خواب کی عملی تعبیر حا صل کی جا سکتی ہے ۔وہ جمعرات کے روزقومی احتساب بیورو کے دفتر میں انسداد بد عنوانی کے ذریعے اچھے اسلوب حکمرانی یقینی بانے کے مو ضوع پر ایک روزہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام خیبر پختونخوا میں قائم قو می احتساب بیورو نے کیا تھا۔

سیمینار میں نیب سے تعلق رکھنے والے پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ریٹائرڈفاروق ناصر، ادارے کے اعلی افسران اورمختلف محکموں اور اداروں کے اعلی عہدیداران اورفاٹاو خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس موقع پر انسداد بدعنوانی کیلئے شعور اجاگر کرنے کی غرض سے نیب کے زیر اہتمام ایک واک میں بھی شرکت کی۔

گورنر نے کہا کہ در حقیقت بد عنوانی ایک عالمی مسلہ بن چکا ہے اور اسی بنا پر اس کے انسداد کیلئے عالمی سطح پر ایک دن منایا جاتا ہے۔ خطبہ استقبالیہ میں پیش کئے گئے مختلف نکات کا حوالہ دیتے ہو ئے گورنر نے کہا کہ یقینا سماجی اقدار کیلئے مختلف النوع خطرات کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ بد عنوانی و رشوت ستانی کا رجحان اچھے اسلوب حکمرانی یقینی بنانے کی راہ میں بھی اہم رکاوٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ یہ مسئلہ ریاست کی بقا کیلئے بھی خطرہ ہے اور اس کے تدا رک کیلئے پورے معاشرے بشمول نجی و سرکاری اداروں کے باہم مل کو اجتماعی کو ششیں کر نے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے یہ امر بھی واضح کیا کہ بلا شبہ انسداد بد عنوانی کے خلاف تسلسل کے ساتھ اور پر عزم جدوجہد کرنا سبھی سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری بن چکی ہے۔ قبل ازیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق نا صر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے قومی احتساب بیورو کی انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں کامیابیوں اور اس سلسلے میں جاری اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

گورنر نے آخر میں نیب کے زیراہتمام تقاریری اورآرٹ کے مقابلوں میں نمایاںکاکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹ اورانعامات بھی تقسیم کیے۔دریں اثنا گورنر نے پشاور کے نواحی علاقے نا صر با غ میں قائم ایک نجی ادارے نصیر ٹیچنگ ہسپتال کے احاطے میں نئے بلاک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا ۔گورنر نے اس کامیابی پر ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر انتظامیہ مریضو ں کے ساتھ ساتھ تدریسی عملے اور طب کے طلباء و طالبات کو بھی اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں بہتر انداز سے جا ری رکھنے کیلئے اضافی سہولیات فراہم کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :