آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی نمازجنازہ کے اجتماع پرفائرنگ، 2 افراد شہید ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 19:08

آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی نمازجنازہ کے اجتماع پرفائرنگ، 2 افراد شہید ..
مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : بھارتی فوج نے آزاد کشمیرکے علاقے عباس پور میں نمازجنازہ کے اجتماع پرفائرنگ کردی ،جس کے نتیجہ میں دو افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی عباس پور میں نمازجنازہ کے اجتماع پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیرراجا فاروق حیدرنے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ ایل اوسی پربھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نمازجنازہ میں نہتے کشمیریوں پرجان بوجھ کرفائرنگ کی گئی۔بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پرفائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے گزشتہ تین سالوں سے ایل اوسی پربھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث سینکڑوں افرادشہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :