ماڈرن ٹیکنالوجی سے صوبے کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں بہترین اصلاحات لائی جارہی ہیں ‘کیپٹن (ر) عارف نواز
ٹریفک پولیس لاہور کی’’ راستہ ایپلی کیشن‘‘ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگی جس سے شہری ٹریفک پولیس لاہور کی مختلف سروسز سے براہ راست استفادہ کرسکیں گے ‘آئی جی پنجاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 19:15
(جاری ہے)
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی اعجاز حسین شاہ ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یسین ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر، ڈی آئی جی آئی ٹی شارق کمال صدیقی ،سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد سمیت دیگر اعلی افسران موجود تھے جبکہ تقریب میںپی آئی ٹی بی کے وفد نے چئیرمین عمر سیف کی قیادت میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے راستہ ایپلی کیشن کی تخلیق انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس سے سڑکوں پر احتجاج، دھرنوں، تعمیراتی کام اور ہنگامی صورتحال میں راستوں کی بندش کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنے والے شہریوں کو بھرپورسہولت اور راہنمائی میسر آئے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راستہ ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کا سفر آرام دہ ہوجائے گا اور یہ ایپ شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کرنے کا باعث بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پنجاب پولیس کو جرائم کی بیخ کنی، عوام سے فاصلے کم کرنے ، ادارے کی صلاحیتوں میں اضافے اور عوام میںتشخص بہتر کرنے جیسے چیلنجز درپیش تھے جس کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف حل کیا گیا بلکہ پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی بے مثال خدمت کر کے پورے پاکستان میں پولیس کاسر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے پی آئی ٹی بی اورپنجاب پولیس کے اشتراک کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر نئے پراجیکٹس بنانے کیلئے مستقبل میںبھی تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا ۔ تقریب میں سی ٹی او لاہوررائے اعجاز احمد نے راستہ ایپ کے فیچرز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ راستہ‘‘ ایپلی کیشن کو کوئی بھی شہری با آسانی اپنے موبائل فون میں ڈاون لوڈ کرسکتا ہے اور اس ایپ کے ذریعے شہریوں کوتازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس ، سفری راہنمائی سمیت دیگر سہولیات حاصل ہونگی جبکہ شہری سڑکوں کی خراب صورتحال ،اہلکاروں کی غیر ذمہ داری سمیت دیگر مسائل کے متعلق شکایات کا اندرج بھی کروا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتتاح سے قبل ٹیسٹنگ کے دوران سولہ ہزار سے زائد شہریوںنے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا اور اب شہریوں کی جانب سے ملنے والے رسپانس سے اس ایپ میں مزید فیچرز شامل کئے جا رہے ہیں اور شہر یوں کی ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور تعلیم کے حوالہ سے مزید ڈرائیونگ سکول بنائے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.