وزیراعلیٰ کی ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:15

وزیراعلیٰ کی ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میری اورپنجاب حکومت کی تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔