ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لیپٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارتکوئٹہ منفی 09، قلات منفی 08،دالبندین منفی 06،دیر اور کالام میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :