آصف زرداری کا ٹھٹھہ میں کشتی حادثے پر اظہار افسوس ،حکومت سندھ سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:54

آصف زرداری کا ٹھٹھہ میں کشتی حادثے پر اظہار افسوس ،حکومت سندھ سے رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ میں کشتی کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کے متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ اس طرح کے حادثات روکنے کے لئے مکمل اقدامات اٹھائے جائیں۔ آصف علی زرداری نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کو معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کے علاج کے لئے ہر ممکن سہولیات دی جائیں۔ آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :