پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالا پیپلز پارٹی کا جلسہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ،سید یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی جمہوریت قانون اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ،ہمارے مطالبات اور تحفظات واضح ہیں ،مقصد حلقہ بندی معاملے میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانا ہے ،تحفظات دور ہو جائیں تو جمہوریت پروان چڑھے گی ، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:54

پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالا پیپلز پارٹی کا جلسہ اسلام آباد کی تاریخ ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا پیپلز پارٹی جمہوریت قانون اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ہمارے مطالبات اور تحفظات واضح ہیں جس کا مقصد حلقہ بندی معاملے میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانا ہے تحفظات دور ہو جائیں تو جمہوریت پروان چڑھے گی ، متفقہ آئین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا ان خیالات کا اظہار وہ حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں سابق وزیر مملکت و پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری کی رہائشی گاہ پر میڈیا سے دوران ملاقات کر رہے تھے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ صیح معنوں میں آئین کی پاسداری کریں گے مسلم لیگ ن حکومت بھی خود ہے اور اپوزیشن بھی خود بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں پر تنقید کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اداروں کی عزت ہونی چاہیے ،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کو انصاف ملنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرایلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلہ کا اعلان عالمی امن پر سنگین نتائج مرتب کرئے گا ، پوری دینا کو تحفظات ہیں پاکستان بھی امریکی فیصلے کو نہیں مانتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کے بل بوتے پر آنے والے الیکشن میں حیرت انگیز نتائج دیگی۔